’’حکومت اپنا رویہ بدلے یا پھر گھر جائے‘‘

25 Jul, 2019 | 10:53 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فخر امام ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کہتے ہیں کنٹینرز اور کھانے کی پیشکش کرنیوالے آج کس منہ سے روک رہے ہیں، تحریک آج سے شروع ہوگئی ہے اب یا تو حکومت اپنا رویہ بدلے گی یا پھر اسے گھر جانا ہوگا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی ہے، ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور لاہور داخلی اور خارجی راستوں کو کارکنان کیلئے بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا پریس کانفرنس کرکے جھوٹ بول رہے ہیں کہ عوام نے انکی کال کو مسترد کر دیا ہے اگر آپکو ایسا لگتا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ نہیں ہے تو ہمیں ایکسپوز ہونے دیں۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے عوام سے جس نے بھی منہ موڑا وہ تاریخ سے غائب ہوگیا، امریکہ کو جب ضرورت ہوتی ہے تو پاکستان کے سربراہان کے بڑے استقبال ہوتے ہیں۔ آج 25 جولائی سے تحریک کا آغاز کیا ہے اگلا مرحلہ چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہے، ہماری پالیسی واضح ہے حکومت یا تو اپنا رویہ بدلے یا پھر اپنے گھر جائے۔

  قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم اپوزیشن کو پکڑ کر اندر کریں گے تو ہمارا عدلیہ سے سوال ہے کہ آپکا رول کہاں ہے؟؟ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور اور کوئٹہ کی طرح لاہور کا جلسہ بھی کامیاب بنائیں گے۔

مزیدخبریں