اعظم مارکیٹ، تاجروں کا صبر جواب دے گیا

25 Jul, 2019 | 10:32 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ) اعظم کلاتھ مارکیٹ کے کراچی اور لاہور بلاک کی بجلی 2 ہفتوں سے بند رہنے کے باعث تاجروں کا پارہ ہائی ہوگیا، سینکڑوں تاجر دکانیں بند کرکے والڈ سٹی انتظامیہ کے آفس پہنچے، راہداریوں میں دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ کے کراچی اور لاہور بلاک کی 2 ہفتوں سے بجلی بند ہونے کے باعث تاجروں کا صبر جواب دے گیا، سینکڑوں تاجر دکانیں بند کرکے وال سٹی انتظامیہ کے آفس پہنچ گئے، تاجروں نے والڈ سٹی انتظامیہ کے آفس کی راہداریوں میں دھرنا دیا جس کے باعث والڈ آفس آنے جانے والے راستے 2 گھنٹے بند رہے۔

  تاجروں نے والڈ سٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ 2 ہفتوں سے بجلی بند ہے، دکانیں دن کے اوقات میں بھی اندھیرے میں ڈوبی رہتی ہیں، کاروبار بند ہوگئے مگر والڈ سٹی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

  تاجروں کے احتجاج کے بعد والڈ سٹی انتظامیہ نے آدھی دکانوں کی بجلی بحال کرا دی جبکہ سینکڑوں دکانیں ابھی بھی بجلی سے محروم ہیں۔   

مزیدخبریں