آئی سی سی نے پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

25 Jul, 2019 | 07:48 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر، آئی سی سی نے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی بائیو مکینکس لیب کی منظوری دے دی، لاہور میں قائم لیب دنیا کا پانچواں ٹیسٹ سنٹر ہوگا۔

لمز میں قائم پی سی بی بائیو مکینکس لیب کا الحاق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ہوگیا ہے، لیب میں قومی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔ لاہور بائیومکینکس لیب دنیا کا پانچواں ٹیسٹ سنٹر ہے اس سے قبل برسبین، لف برا، چنئی اور پریٹوریا سنٹر کام کررہے ہیں۔

ایم ڈی وسیم خان نے لیب کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیو مکینکس لیب بولرز کی مشکلات دور کرنے میں مدد کرے گی۔

مزیدخبریں