نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

25 Jul, 2019 | 06:46 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) ایک اور بنت حوا ہوس کے پجاریوں کی درندگی کا بنی شکار، ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کی روایتی سستی، مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

اچھرہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں کو ملزم عمران نے نوکری ک جھانسہ دیکر بلایا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے کیری ڈبہ میں بٹھا کر نشہ آور بوتل پلائی اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تین دن تک ملزم عمران سمیت تین ملزمان اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور تین روز بعد مانگا منڈی مین روڈ پر بے یار و مددگار پھینک دیا۔

نشتر پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرانے پر مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں