عوام کی سہولت کیلئے نئی شاندار موبائل فون ایپ تیار

25 Jul, 2019 | 05:02 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے تمام ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے موبائل فون ایپ تیار کرلی، شہری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیکسز ادا کرسکیں گے۔

موبائل فون ایپ محکمہ خزانہ نے تیار کی ہے جس کے تحت گھر بیٹھے موبائل فون سے تمام قسم کی ٹیکسوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی، محکمہ خزانہ کے مطابق ایکسائز ٹیکس، پی آر اے ٹیکس، بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسز سمیت تمام قسم کے ٹیکسوں کی ادائیگی اب موبائل ایپ سے ہو سکے گی۔

 محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یا وزیر اعظم پاکستان اس ایپ کا اگلے ماہ افتتاح کریں گے، یہ ایپ عوام کو جدیدآئی ٹی سہولتوں سے باخبر رکھنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار کی گئی۔

مزیدخبریں