شاہد ندیم: واپڈا نے افسران کے تبادلوں اور ترقیوں میں سفارشی کلچر کیخلاف مراسلہ جاری کر دیا، افسران کو تبادلے رکوانے کی بجائے احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
واپڈا میں افسران کے تبادلوں پر سفارشی کلچر پروان چڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق افسران کی جانب سے تبادلہ ہونے پر سفارشیں کروائی جا رہی ہیں۔ اس لئے تقرری اور تبادلے کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی کیریئر مینجمنٹ میں تبادلے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بعض دفاتر کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ افسران کو ریلیو کرنے سے انکار کرنے لگے ہیں، افسران کا دو سے تین سال تک ایک جگہ پر تعیناتی کے بعد تبادلہ ناگزیر ہے۔