تبدیلی آگئی، ٹی شرٹ، جینز، چپل اور جوگر پہننے پر پابندی لگ گئی

25 Jul, 2019 | 03:43 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملازمین کے ٹی شرٹ، جینز، چپل اور جوگر پہننے پر پابندی عائد کر دی، ڈسٹرکٹ آفس سٹاف اور فیلڈ ٹیموں کیلئے مخصوص ضابطہ لباس مقرر کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملازمین کے ٹی شرٹ، جینز، چپل اور جوگر پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے اور ڈسٹرکٹ آفس سٹاف اور فیلڈ ٹیموں کیلئے مخصوص ضابطہ لباس مقرر کر دیا ہے۔

فوڈ انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ نوٹیفکیشن نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کا اطلاق آپریشنز، ٹیکنیکل، ویجیلینس، پی آر ونگ سمیت دیگر آفس سٹاف پر بھی ہوگا۔

ایس او پیز کے مطابق میل سٹاف ڈریس شرٹس، سیمی فارمل یا ڈریس ٹرآوزر، بند جوتے پہنیں گے، شلوار قمیض کیساتھ ویسٹ کوٹ لازم قرار دیا گیا، خواتین فارمل ڈریس اور بند جوتے پہنیں گی جبکہ خواتین پر بھی جینز پہنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مزیدخبریں