لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

25 Jul, 2019 | 11:32 AM

Shazia Bashir

شاہد ندیم: لیسکو میکلوروڈڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، صارفین نے میٹر ڈسپلے واش کرکے وسیع پیمانے پر بجلی چوری کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف علی الصبح گرینڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا، سپرنٹنڈنگ انجینئر رشید احمد خان اور ایکسیئن میکلوڈ روڈ فیضان قادر کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا۔   لیسکو حکام نے بتایا کہ متعدد صارفین کے میٹرز کا ڈسپلے واش کیا گیا تھا، ڈسپلے واش ہونے کی وجہ سے صارفین کو اوسط بل بھیجا جا رہا تھا، لیسکو حکام نے مزید بتایا کہ آج کل رات میں صارفین زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

 رات کی تاریکی میں بجلی چوری ہونے کی رپورٹس پر کاروائی کی گئی۔ آپریشن اور ایم اینڈ ٹی کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی۔   

مزیدخبریں