سویرے سویرے بارش، ٹھنڈی ہوائیں، کالی گھٹائیں، موسم خوشگوار

25 Jul, 2019 | 08:00 AM

Shazia Bashir

 سٹی42:شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سڑکیں جل تھل، ٹھنڈی ہواؤں اور گھنگھورگھٹاؤں سے صبح لاہور خوشگوار ہوگئی،  پھولوں اورشگوفوں پر بھی بہار اتر آئی،نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی سے شہریوں کومشکلات درپیش.

موسلا دھار تیز بارش سے سڑکیں جل تھل، گلیاں ندیاں اور چوک چوراہے تالاب بن گئے، نشیبی علاقوں سمیت آئی جی آفس کے اطراف اور محکمہ بورڈ آف ریونیو کی پارکنگ، اسلام پورہ بازار،  جوڑا پل اورتاجپورہ سکیم سمیت مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،  ماتحت عدالتوں کو جانے والی سڑکیں بھی زیرآب آگئیں، ٹریفک کی روانی میں مشکلات  اور واسا عملے کےپہنچنے میں تاخیر سے نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

شہر لاہور میں میں مون سون کے تیسرے سپیل کا آغاز ہوگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ، کیمپس پل پر بارش  شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا, مغل پورہ، فتح گڑھ، دھرم پورہ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ میں بھی بارش، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، والٹن روڈ، غازی روڈ، نشتر کالونی میں بھی تیز بارش، گلبرگ، تاج پورہ، چائینہ چوک، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، سمیت دیگر علاقوں میں بارش، بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

تاجپورہ سکیم میں سب سے زیادہ124 ملی میٹر بارش ریکارڈ،  چوک ناخدا میں 108، پانی والا تالاب104 اور گلشن راوی میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں