لاہور(سٹی42)عام انتخابات کیلئے پولنگ ختم ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن تاحال نتائج کی آمد کا سسلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کو ملک بھر میں اکثریت میں برتری حاصل ۔پہلا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سب سے پہلے سٹی 42 پر پی پی 151،پولنگ سٹیشن نمبر147کاغیر حتمی نتیجہ،پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال 181ووٹ لیکر آگے ،مسلم لیگ(ن) کے چودھری باقر حسین 110ووٹ لیکر پیچھےرہے۔
سٹی 42 کی سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت برقرار،اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگ کو برتری حاصل ہے ،قومی اسمبلی کی کل14 نشستوں میں سے ن لیگ کو9پر جبکہ تحریک انصاف کو5سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کی 20سیٹوں پر مسلم لیگ ن آگے چل رہی ہے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے ۔پہلا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سب سے پہلے سٹی 42 پر پی پی 151،پولنگ سٹیشن نمبر147کاغیر حتمی نتیجہ،پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال 181ووٹ لیکر آگے ،مسلم لیگ(ن) کے چودھری باقر حسین 110ووٹ لیکر پیچھےرہے۔ پی پی 126پولنگ اسٹیشن نمبر 147کا غیر ختمی نتیجہ،پی ٹی آئی حماد اظہر 181 ووٹ سے آگے،دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق113 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہے،پی پی 171کے پولنگ سٹیشن نمبر77 کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، مسلم لیگ ن کے رانا محمد طارق70 ووٹوں سے آگےجبکہ پی ٹی آئی کے رانا جاوید عمر20ووٹ لیکر پیچھے رہے۔
پی پی 152 پولنگ سٹیشن بندروڈ سلیم ماڈل سکول کا غیر حتمی نتیجہ آگیا،مسلم لیگ (ن)کےرانامشہود 434ووٹوں کیساتھ آگے ، پی ٹی آئی محمد ارشاد ڈوگر 384ووٹ لیکر پیچھے۔این اے 123 پولنگ سٹیشن نمبر 219 کا غیرحتمی نتیجہ،مسلم لیگ ن کے ملک ریاض 443 ووٹ لے کر آگے،تحریک انصاف کے واجد عظیم 289 ووٹ لے کر پیچھے،این اے 136 کے تین پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ،پاکستان تحریک انصاف کے ،1612 ووٹ لے کر آگے،پاکستان مسلم لیگ ن 542 ووٹ لے کر پیچھے رہیں۔
این اے 128 پولنگ سٹیشن نمبر 235 کا غیرحتمی نتیجہ آگیا،مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 550 ووٹ لے کر آگے،تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال 112 ووٹ لے کر پیچھےرہے۔ این اے 132 پولنگ سٹیشن نمبر 73 کا غیر حتمی نتیجہ،مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 312 ووٹ لے کر آگے،تحریک انصاف کے چودھری محمد منشاء 201 ووٹ لے کر پیچھے، جبکہ پیپلزپارٹی صرف 69 ووٹ حاصل کر سکی۔
پی پی 156 کے پولنگ سٹیشن نمبر 98 کا غیر حتمی نتیجہ آگیا ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک محمد وحید 162 ووٹ لے کر آگےجبکہ تحریک انصاف کے میاں محمد افتخار 62 ووٹ لے کر پیچھے رہ گئے۔
این اے 123 کے 99 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آگیا، غیر سرکاری نتائج کےمطابق مسلم لیگ ن کے ملک ریاض 3720 ووٹ لے کر آگےجبکہ تحریک انصاف کے واجد عظیم 2370 ووٹ لے کر پیچھے رہ گئے۔
پی پی 155 سے پولنگ سٹیشن نمبر 224، 225 کا غیر حتمی نتیجہ آگیا،نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک غلام حبیب اعوان 87 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے جاوید انور اعوان 33 ووٹ لے کر پیچھےاور دوسری جانب تحریک لبیک نےصرف 36 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 158 سے پولنگ سٹیشن نمبر 1 کا غیر حتمی نتیجہ آگیا،نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا احسن 173 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان 150 ووٹ لے کر پیچھےرہ گئے۔
این اے 123پولنگ سٹیشن نمبر204 کے غیر ختمی نتائج،نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک ریاض 188 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک اںصاف کے واجد عظیم120 ووٹ لے کر پیچھے رہ گئے اورتحریک لبیک صرف 66 ووٹ حاصل کر سکی۔
این اے 128 پولنگ سٹیشن نمبر224،225کے غیر ختمی نتائج آ گیا، نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 88 ووٹ لے کر آگےجبکہ تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال 4ٍ1 ووٹ سے پیچھے رہ گئے،اور تحریک لبیک صرف 24ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہوسکی۔
این اے 130 سے 30 پولنگ سٹیشنزکا غیر ختمی نتائج سامنے آگیا، نتائج کے مطابق ن لیگ کے خوجہ احمد حسان11690 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے شفقت محمود 10884 ووٹ لے کر پیچھے کر رہ گئے۔
این اے 127 سے پولنگ سٹیشنز کا غیر ختمی نتائج سامنے آگیا، مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک 13579ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کےجمشید اقبال چیمہ10683 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 124 سے6 سٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ،مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف1934 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ محمد نعمان قیصر 873 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 126 سے 10پولنگ سٹیشنزکا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا،تحریک انصاف کے محمد حماد اظہر 3589 لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کےمہر اشتیاق احمد انور2883 نمبر لے دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 147 سے 9 پولنگ سٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے مجتبیٰ شجاع الرحمن2432 نمبر لے کر پہلے نمبر پرجبکہ تحریک انصاف کے محمد طارق سعادت 970 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 161 سے 5 پولنگ سٹیشنز کا غیر ختمی ٰغیر سرکاری نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے فیصل ایوب2357 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر رہے، این اے 160سے 6 پولنگ سٹیشنز کا غٰیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا،مسلم لیگ ن کے سید توصیف شاہ1999ووٹ لے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے میاں محمودالرشید1897 وو ٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 128 سے 248 میں سے 17 پولنگ سٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجۃ آ گیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر7751 نمبر لے کر پہلے نمبرپر جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز احمد ڈیال3201 نمبر لے کر دوسرےنمبر پر رہے ۔
این اے 131 سے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 1567 ووٹ لے کرپہلے نمبر پر رہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 1347 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 133میں ن لیگ کے کارکنوں کا احتجاج،پرویز ملک کے ایجنٹس کو رزلٹ نہیں دیا جا رہا۔
این اے 131 سے 242 میں سے18 پولنگ سٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا،پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 5828ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق3949 ووٹ حاصل کر سکیں۔
این اے132سے252میں سےپولنگ 20سٹیشنز کا نتیجہ آگیا،مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف 3904ووٹ حاصل کر کے پہلے بمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارچویدری محمد منشاسندھو1190ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبرپر رہے۔
پی پی-153سے101میں سے 31پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آ گیا،مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر19738ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری خالد محمود گھرکی12678ووٹ حاصل کر سکیں۔
این اے 125سے353 میں سے 90 سٹیشنز کا نتیجہ آگیاہے ،نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کےوحید عالم خان 29464ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے جبکہ تحریک اںصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے 25663 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہی۔
این اے123سے 297میں سے 69 سٹیشنز کا نتیجہ آگیا ہے،مسلم لیگ ن کے محمد ریاض18779ووٹ حاصل کر کےپہلے نمبر پر رہےجبکہ تحریک انصاف کے واجد عظیم 14602ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 154میں مسلم لیگ ن کے امیدورچوہدری باؤ اختر نے69 547 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 161 سے102میں سے 20 پولنگ سٹیشنزکا نتیجہ آگیا،تحریک انصاف کے ندیم عباس6463 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے فیصل ایوب 5499 وو ٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 125سے353 میں سے 173پولنگ سٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا،تحریک انصاف کی یاسمین راشد 62105 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آ گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے وحید عالم خان 60811ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 158سے135میں 63پولنگ سٹیشنز کے نتائج آ گئے، تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان23459ووٹ لے کر پہلے نمبر آئے،جبکہ مسلم لیگ ن کےامیدواررانا احسن 19816 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
پی پی 147کے غیرختمی غیر سرکاری نتائج ،مسلم لیگ ن کے امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمان 69031ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی پی 146 کےحلقہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماءحمزہ شہباز شریف نے70511 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 129 سے 275میں سے 182پولنگ سٹیشنز کے غیرختمی غیر سرکاری نتائج آگئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق58259ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے،جبکہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان 56513ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 167سے128میں سے 100سٹیشنز کے غیرختمی غیر سرکاری نتائج آ گئے، مسلم لیگ ن کے میاں محمد سلیم32135ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ تحریک انصاف کےنذیر احمد چوہان 29652ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 135 کے مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کا فیصلہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے ملک کرامت علی 64ہزار 765 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے ملک سیف الملوک 55 ہزار 431ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق پورے ملک میں بیک وقت پولنگ کا آغاز ٹھیک آٹھ بجے صبح ہوا جو شام چھ بجے تک جاری رہے گا اور سات بجے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوجائینگے,پیپلز پارٹی ،شیخ رشید نے بھی پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا،پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا عمل بہت سست چل رہا ہے وقت بڑھایا جائے،پی ٹی آئی،اے این پی اور دیگر جماعتوں نے بھی وقت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
پی پی-148 سے 159 میں سے9 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے شہباز احمد3677وو ٹ حاصل کر پہلے نمبر پر رہی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارمحمدآجاسم شریف 1931 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 130سے350میں سے86پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا،تحریک انصاف کےامیدوارشفقت محمود 27499ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارخواجہ احمد حسان21035ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 127 سے272میں سے124پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آ گیا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک51735ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ31320ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے
این اے 123سے 297میں سے70پولنگ سٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا،تحریک انصاف کے واجد عظیم 16042ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد ریاض15164 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے124 سے415میں سے 363پولنگ سٹیشنز کے غیرختمی غیرسرکاری نتائج آ گئے، مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف 140700ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ تحریک اںصاف کے امیدوار محمد نعمان قیصر73422 ووٹ حاصل کرکےدوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے127 سے وحید عالم خان نے یاسمین راشدکو شکست دیدی، وحید عالم خان نے ایک لاکھ 22ہزار 327 ووٹ جبکہ یاسمین راشد نے ایک لاکھ پانچ ہزار 557 ووٹ حاصل کیے ۔
آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے،جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں، جہاں الیکشن اب بعد میں ہوں گے۔
جن حلقوں میں آج انتخابات نہیں ہو رہے، ان میں قومی اسمبلی کے دو حلقے این اے 60 راولپنڈی اور این اے 103 فیصل آباد جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقے پی کے 78 پشاور، پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان، پی پی 87 میانوالی، پی پی 103 فیصل اباد، پی ایس 87 ملیر اور پی بی 35 مستونگ شامل ہیں۔اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔نادرا نے ساڑھے 6 لاکھ شناختی کارڈز جاری کردیے-
ووٹ ڈالنے کیلئے آنیوالے ووٹرز نے پاک فوج کے جوانوں کے دل جیت لئے، پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی دینے والوں جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،بزرگ خواتین نے جوانوں کے ماتھوں پر بوسے دئیے،پاک فوج ،پولیس زندہ باد کے نعرے سنائی دیتے رہے۔آرمی چیف نے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل خانہ کے ساتھ راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام گھروں سے باہرنکلیں اور ووٹ ڈالیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔
کس نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟
ن لیگ کے صد شہباز شریف نے جونیئر ماڈل سکول اے بلاک ماڈل ٹاون لاہور ، سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھیشاہو لاہور، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا-
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسما عیل خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ ، سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔
سراج الحق نے دیر،عمران خان،شاہد خاقان عباسی،اسد عمر نے اسلام آباد،فریال تالپور نے نواب شاہ ،فاروق ستار،مصطفٰی کمال نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا۔
سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم ووٹ ڈالنے برطانیہ سے لاہور آئے اور انہوں نے اپنے حلقے میں اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا ہے،جاوید ہاشمی نے ملتان میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا،انہوں نے اپنا ووٹ لاہور کینٹ کے علاقے میں ڈالا-
95 جماعتیں الیکشن میں مد مقابل
بابر یعقوب کے مطابق الیکشن کمیشن میں کل 120 جماعتیں فہرست میں شامل ہیں جن میں سے 95 جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 95 میں سے 88 جماعتوں نے خواتین کے لیے پانچ فیصد نشستوں کی شرط پوری کی ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 2 لاکھ 44 ہزار 687 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 17 ہزار کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب سیاسی رہنما سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں،بختاور بھٹو زرداری نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیاری چیز یہ ہے کہ یہاں جمہوریت ہے اور اسکے لیے انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں آمریت سے جمہوریت کے سفر کو ممکن بنایا ۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بدترین جمہوریت بہترین ڈکٹیٹر شپ سے ہر صورت اچھی ہے اور آخر میں جیئے بھٹو کا نعرہ لگایا ہے ۔
Voted with @AseefaBZ this morning in #Nawabshah & inshAllah in Shaheed Benazirabad #TeerChalega #Pakistan #Elections2018 #AgliBariPirZardari @AAliZardari pic.twitter.com/Eer0bJPnUv
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 25, 2018
اگر بات کی جائے جعلی ووٹ کاسٹ کی تو، کراچی کے این اے 243 میں پہلا جعلی ووٹ کاسٹ ہوا۔گلشن اقبال کا رہائشی اظہر نامی شخص کا ووٹ پہلے ہی کاسٹ ہو چکا تھا ، ووٹر کے احتجاج کرنے پر دوبارہ ووٹ کاسٹ کروایا گیا ۔
مسلم لیگ کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد
مسلم لیگ ن نے پولنگ کا وقت بڑھانے درخواست کردی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پولنگ وقت بڑھانے کا فیصلہ تین گھنٹے پہلے کیا جاتا ہے لیکن اب وقت زیادہ ہوچکا ، پولنگ چھ بجے تک جاری رہے گی،سیکرٹری بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ تمام شہری ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نکلیں اور اپنی اہم ذمہ داری نبھائیں،این اے 188لیہ میں پولنگ افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا،طاہر رضا کی وفات کے باعث ایک گھنٹہ پولنگ روکی گئی۔تھوڑی دیر بعد ن لیگ کے رہنما مریم اورنگزیب،مشاہد حسین سیدہنگامی پریس کانفرنس کرینگے جس میں اہم اعلان متوقع ہے