(سٹی 42) مسلم لیگ( ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مشاہد حسین سید کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا جس میں پولنگ سٹیشنز پر لمبی لائنوں اور پولنگ کے سست عمل بارے بتایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو پولنگ کے وقت میں اضافے کا اختیار ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے تاکہ کوئی بھی ووٹر ووٹ کےحق سے محروم نہ رہے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنا وعدہ پورا کردیا
واضح رہے کہ آج پاکستان میں عام انتخابات کا بڑا دنگل سج گیا جس کے لئےلاہور سمیت ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا، اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔سیاستدانوں سمیت تمام پاکستانی آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔