(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گورنمنٹ ماڈؒ ل گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹائون میں قائم پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے،25 جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا۔اب قوم اپنے نمائندے کاانتخاب کرے اور کامیاب کرائے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم رہے گی۔
واضح رہے کہ2جون کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے عمل درآمد کیلئے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے اورانتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔