حب آٹو کراس ریلی کا انتظامہ اہلکار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ریلی منسوخ

25 Jan, 2025 | 10:29 PM

Waseem Azmet

حب آٹو کراس ریلی میں کارکے ڈرائیور نے ریلی کے انتظامی کارکن کو کچل کر مار ڈالا۔ انتظامیہ نے حادثہ کے بعد ریلی منسوخ کر دی۔
حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن ہفتہ کے روز انتقال کرگیا۔ ٹریک کے کنارے ڈیوٹی پر کھڑا  انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ایک کار  کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔ اس کار کو طارق خان چلا رہا تھا۔

 دانش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دانش کے زخمی ہونے کے بعد ریلی جاری رکھی گئی تھی لیکن ہسپتال میں اس کے فوت ہو جانے کے بعد  ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔

مزیدخبریں