ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حب آٹو کراس ریلی کا انتظامہ اہلکار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ریلی منسوخ

Hub Autocross Rally , deadly accident in Hub rally, city42
کیپشن: حب آٹو کراس ریلی میں ٹرک کے قریب موجود اہلکار کو کچل کر ہلاک کرنے والی گاڑی کی تصویر۔ اس حادثہ میں کارکن کے جاں بحق ہونے کے بعد ریلی کو منسوخ کر دیا گیا۔  یہ فوٹو سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو کلپ سے لی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حب آٹو کراس ریلی میں کارکے ڈرائیور نے ریلی کے انتظامی کارکن کو کچل کر مار ڈالا۔ انتظامیہ نے حادثہ کے بعد ریلی منسوخ کر دی۔
حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن ہفتہ کے روز انتقال کرگیا۔ ٹریک کے کنارے ڈیوٹی پر کھڑا  انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ایک کار  کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔ اس کار کو طارق خان چلا رہا تھا۔

 دانش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دانش کے زخمی ہونے کے بعد ریلی جاری رکھی گئی تھی لیکن ہسپتال میں اس کے فوت ہو جانے کے بعد  ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔