ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔
ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی، ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔