محسن نقوی کا ضلع خیبر میں کامیاپ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

25 Jan, 2025 | 04:16 PM

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارجی دہشتگردوں کے  خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو  خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بر وقت کارروائی کرکے  خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، سکیورٹی فورسز نے  4خوارجی دہشتگردوں کو  عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی  کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی  فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو  سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ 

یاد رہے کہ خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز آپریشن کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوئے، ہلاک دہشتگرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں