ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن؛ 4 خوارج جہنم واصل، بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد

ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن؛ 4 خوارج جہنم واصل، بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ، 4 خوارج جہنم واصل کردیے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

  آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں ۔ ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہ ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

سورس : آئی ایس پی آر 

 

صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت کی جانب سے ضلع خیبر میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ 

آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔  

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے باغ ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اہم خارجی لیڈران سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.