تاریخی دروازہ اکبری گیٹ کو اصل حالت میں لانے کیلئے حکومت پنجاب کی تیاریاں مکمل

25 Jan, 2025 | 03:46 PM

عائدہ ناز:تاریخی دروازہ اکبری گیٹ کو اصل حالت میں لانے کیلئے حکومت پنجاب کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔
اکبری گیٹ کے سامنے رم مارکیٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک ارب روپے سٹرکچر اور کاروباری نقصان کی مد میں ادا کیے جائیں گے،33کنال 15 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروا کر اکبری گیٹ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا۔
 اس حوالے سے رم مارکیٹ کے 3سو 84دکانداروں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔95713سکوئر فٹ پر محیط رم مارکیٹ کی 384 دکانوں کو مسمار کیا جائے گا۔مسجد یزمانی اور اکبری دروازہ کے درمیان 33کنال جگہ کی بحالی کروائی جائے گی۔

مزیدخبریں