ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر اداکارہ ہانیہ عامر ، اداکارہ نرگس کے بعد ڈانسر و اداکارہ دیدار نے بھی انہیں جواب دے دیا۔
راکھی ساونت نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا،بھارتی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔
ان کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر نے پہلے ہی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا تھا اور اب دیدار نے اپنا رد عمل دے دیا۔
اداکارہ دیدار نے اپنے ٹک ٹاک پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی آڈیو کلپ پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔ دیدار نے راکھی ساونت کی آواز پر لپسنگ کی، انہوں نے ہانیہ عامر کے لپسنگ کے انداز کو کاپی کیا۔
@deedarofficial Welcome rakhi jee❤️#deedar ♬ original sound - Hania Aamir