قیصر کھوکھر : لاہور جم خانہ کلب کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں تیزی آ گئی، امیدواروں کے ووٹرز سے رابطے شروع،حامد خان ایڈووکیٹ کا قمر خان بوبی کو سپورٹ کرنے کا اعلان۔
ڈاکٹر علی رزاق پینل کے امیدواروں نے اپنی ووٹرز رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر علی رزاق پینل کے امیدوار قمر خان بوبی نے ممتاز قانون دان اور وکیل رہنما حامد خان ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا اور پینل کی سپورٹ کرنے کی استدعا کی۔ اس پر حامد خان ایڈووکیٹ نے قمر خان بوبی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حامد خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی جم خانہ الیکشن میں ڈاکٹرعلی رزاق پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔