ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران: اٹک میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی  اہم رہنما انسباط طاہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

انسباط طاہر پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور ضلع کونسل چیئرمین میجر طاہر صادق کی صاحبزادی ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

انسباط طاہر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق انسباط طاہر کو 26 نومبر کو پولیس پر تشدد کے واقعات میں نامزد ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔