سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کی پابندی، ایک ہفتہ آگاہی کے بعد چالان ہونگے

25 Jan, 2025 | 12:35 PM

 وقاص احمد: شہریوں کی  جان کی حفاظت کے لئے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننانے کے مشن کے تحت سی ٹی او نے ایک گھنٹے کیلئے جنرل ہولڈ اپ کر کے آگاہی دینے کا حکم دیدیا۔
سی ٹی او کے مطابق ٹریفک وارڈن دوپہر کو ایک گھنٹے کیلئے اہم مقامات پر ناکہ بندی کریں،ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل ،کار سواروں کو نئی ہدایات سے آگاہی دیں۔
سی ٹی او اطہر وحید نے بتایا کہ کار ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجر کیلئے سیٹ بیلٹ لازم جبکہ موٹرسائیکل ڈرائیور اور پیچھے بیٹھے شخص کیلئے ہیلمٹ پہننانا لازم ہو چکا ۔ایک ہفتہ کی آگاہی کے بعد چالان ہوں گے۔

مزیدخبریں