ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ: خواتین اور مردوں کی گالم گلوچ , فوٹیج منظر عام پر

پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ: خواتین اور مردوں کی گالم گلوچ , فوٹیج منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: نواب ٹاؤن پولیس نے جمعرات کی دوپہر ہوٹل پر چھاپہ مارا جس میں پولیس اہلکاروں نے مرد و خواتین کے کمروں کی چیکنگ کی اور انہیں تھانے لے جانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے گالم گلوچ کی ویڈیوز سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئیں جوکہ  اب منظر عام پر آ گئی ہیں۔

پولیس اہلکاروں کو کمروں کے دروازے کھٹکھٹا کر لوگوں کو باہر نکالتے ہوئے اور ان سے ساتھ تھانے چلنے کی درخواست کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ کرائے دار افراد پولیس اہلکاروں کو انکار کرتے ہیں جس پر اہلکار ان کو گالیاں دینے لگتے ہیں اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایس ایچ او صاحب کا کہنا تھا کہ "سب کو ساتھ لے کر آنا ہے اور وہاں جا کر آپ اپنا موقف بتا دینا"۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک لڑکی، لڑکے اور ہوٹل کے ملازم کو تھانے لے جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھایا اور ان کے خلاف لڑائی جھگڑے کی کارروائی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے لڑکے اور لڑکی کو پیسوں کے بدلے چھوڑ دیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواب ٹاؤن پولیس نے منتھلی نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔