اداکارہ   جنت زبیر  نے  شاہ رخ خان کو مات دیدی

25 Jan, 2025 | 12:05 PM

ویب ڈیسک:  بھارتی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنت زبیر نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زبردست فین فالوئنگ کے بائث  کنگ خان کو مات دے دی۔

جنت زبیر نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی تہلکہ مچایا ، یہ بھی  ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔ جنت زبیر صرف 22 برس کی ہیں اور نہایت کم عمری میں ہی شہرت کی منازل طے کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ 'دل مل گئے' میں ڈیبیو دینے کے بعد 'کاشی اب نہ رہے تیرا کاغذ کورا' میں جوان اداکارہ کا کردار 'کاشی' کا کردار ادا کیا۔

جنت زبیر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 49 اعشاریہ 7 ملین ہوگئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47 اعشاریہ 7 ملین ہے۔

اگرچہ جنت زبیر اور شاہ رخ خان کی مقبولیت کا کوئی مقابلہ ہے ہی نہیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کون کس کو فین فالوئنگ گیم میں شکست دے دے پتا نہیں چلتا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس خبر کو شیئر کیے جانے پر صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھے جن میں سے ایک نے لکھا کہ 'حقیقت میں شاہ رخ خان کا منت بھی اس جنت سے زیادہ مشہور ہے'۔

کامیاب کریئر کے ساتھ ساتھ جنت زبیر نے متعدد قیمتی چیزیں خریدیں جن میں لگژری کارز  شامل ہیں۔جنت زبیر تین مہنگی گاڑیوں کی مالکن ہیں جن کی مالی حیثیت 2 اعشاریہ 5 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ان کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے 'سیڈان' کار خریدی جسکی قیمت ایک اعشاریہ 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ جنت زبیر کی کار کلیکشن میں پریمیئر ایس یو دی اور دیگر گاڑیوں کی قمیت 96 لاکھ بھارتی روپے ہے جن میں ایک سیکنڈ ہینڈ کار بھی شامل ہیں اور جنت اس کلیکشن میں چند مزید لگژری کارز کا اضافہ بھی کرنے میں مصروف ہیں۔

جنت زبیر پُرآسائش زندگی بسر کر رہی ہیں، ان کے پار کلاتھنگ آئیٹمز، مہنگے جوتے، سینڈلز اور دیگر اسیسوریز ہیں جو لگژری برانڈ پراڈا، گوچی، ڈیور و دیگر شامل ہیں ہیں۔جنت زبیر اپنی یہ حسین کلیکشن فینز کو دکھاتی رہتی ہیں اور فیشن کے معاملے میں اپ ٹو ڈیٹ رہنا چاہتی ہیں۔

اُن کے بارے مین یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی مجموعی دولت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ٹیلی ویژن ڈراموں میں انکے متعدد کرار،  سوشل میڈیا پر انفلوئنسر اور بھارتی فلموں میں اداکاری کے ذریعے جنت زبیر نے خود کو 25 کروڑ کی اکیلی مالکن بنایا ہے۔جنت زبیر کی انکم میں ان کی اداکاری، برانڈز انڈروزمنٹ، برانڈ کلابریشن شامل ہیں اور یہ انکی انڈسٹری میں حیثیت کو بھی مستحکم بناتا ہے۔

یاد رہے کہ جنت زیبر نے سال 2007 میں مشہور ڈراما 'دل مل گئے' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، 2010 میں 'مٹی کے بنّو' میں نظر آئیں اور 2011 سے 2012 تک ڈراما 'پھلوا' میں ننھی بچی کا کردار نبھایا اور خاص پہچان بنالی۔جنت زبیر نے فلم 'لَو کا دی اینڈ' اور 'ہچکی' میں بھی کام کیا لیکن فلمی دنیا میں کچھ خاص کارنامہ سرانجام نہیں دے سکیں۔ اداکارہ کو شہرت کی منازل بآسانی طے کروانے میں ویڈیو میکنگ اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارمز ڈبز میش، میوزیکلی اور ٹک ٹاک ثابت ہوا جو ان کی سوشل میڈیا پر بھی زبردست فین فالوئنگ کی وجہ بنا۔

مزیدخبریں