آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری

25 Jan, 2025 | 11:12 AM

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا، پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان بھی اس میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی پرومو میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے۔

افغانستان کے سینئر کھلاڑی محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں نمایاں ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں