امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، محسن نقوی

25 Jan, 2025 | 10:48 AM

اویس کیانی:واشنگٹن میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی یو ایس چیمبر آف کامرس آمد،امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی، مائنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی.

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی اورپاکستان میں کام کرنیوالی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے۔

محسن نقوی نےکہا، امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،تمام اشاریے بہتر ہوئے ہیں،معیشت ٹیک آف کر رہی ہے،بولے، امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ضروری این او سیز کے اجرا میں بہتری لائی گئی ہے،محسن نقوی نےامریکہ پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی۔

امریکن چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فریمین۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر و صدر امریکہ پاکستان بزنس کونسل ایسپیرنزا جیلالین۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبل ریگولیٹری کارپوریشن ایبل ٹواریس۔مینجر امریکہ پاکستان بزنس کونسل منیشا ویپا وفد میں شامل تھے. اس کے علاوہ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ۔ ٹریڈ اتاشی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں