ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع

شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت  کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر ، سردار مصروف، فلک ناز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔ کیس کی سماعت بھی 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔  

Ansa Awais

Content Writer