ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈی سی لاہور کےمختلف مقامات کے دورے،تجاوزات و صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ لیا

 ڈی سی لاہور کےمختلف مقامات کے دورے،تجاوزات و صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ لیا
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان: شہر کے مختلف علاقوں میں کلین مشن جاری، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ نے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر دی۔
 اس حوالے سے ڈی سی سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر زون کے مختلف مقامات کے دورے کئےہیں، ڈی سی نے گجومتہ، کشمیر پکی روڈ، پرانا کاہنہ میں تجاوزات و صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی نشتر زون محمد سلیم آسی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے بریفنگ  میں بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں،وارننگز کے باوجود تجاوزات کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کا سامان ضبط کیا جائے، مستقل و عارضی تجاوزات کو فی الفور ہٹایا جائے، ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کو شہر بھر میں بینرز و اسٹریمرز و پوسٹرز کو اتروانے کا حکم صادر کر دیا۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ صفائی میکانزم میں بہتری کے لئے ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں،ایل ڈبلیو ایم سی  کوڑا ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کرے،صفائی ستھرائی انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مرکزی شاہراہوں سمیت گلی و محلوں میں صفائی نظام کو برقرار رکھا جائے۔