لیسکو عملے پر حملہ ، گلوکار جواد احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع

25 Jan, 2025 | 10:36 AM

 شاہین عتیق: لاہور کی سیشن کورٹ نے لیسکو کے عملے پر حملہ اور گاڑی چڑھانے کے معاملے میں گلوکار جواد احمد اور سکیورٹی گارڈ عدیل کی عبوری ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کاظمی نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور کیس کی تفتیش کے حوالے سے تاحال مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر کا بیان لیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔ جواد احمد اور عدیل پر لیسکو کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی مزید سماعت کے لئے 30 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تفتیش کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
 
 

 
 

مزیدخبریں