ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار فیصل رحمان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اداکار فیصل رحمان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیصل رحمان نے تاحال سنگل ہونے کی وجہ بتاکراپنے فینز کو دنگ کردیا۔

  فیصل رحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے کھل کر بات کی، اداکار سے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو فیصل رحمان نے کہا تاحال وہ اپنی غیر شادی شدہ زندگی میں بےحد خوش ہیں لیکن ان کے ماضی میں کئی تعلقات رہے ہیں۔

فیصل رحمان  نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کمیٹمنٹ فوبیاہے اور وہ اپنی سنگل زندگی سے مطمئن ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ بات شادی کے قریب بھی پہنچی لیکن بات نہ بن سکی۔

اداکار کے مطابق ایک وقت تھا جب وہ اپنی زندگی میں کسی کو شامل کرنا چاہتے تھے، انہیں یہ خواہش تھی کہ کوئی ان کے قریب ہو جس سے وہ بات کر سکیں، لیکن اب وہ ایسی کسی خواہش کا احساس نہیں کرتے، وہ اپنی تنہائی میں خوش ہیں اور شادی کی خواہش اب ان کے دل سے ختم ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل رحمان 10 ستمبر 1966 کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے، فیصل نے اپنی ثانوی تعلیم سینٹ انتھونی ہائی سکول، لاہور سے حاصل کی۔ان کا تعلق ایک فنکارانہ گھرانے سے ہے جس میں فنون لطیفہ اور اداکاری کی روایت موجود رہی ہے، ان کے بڑے بھائی بھی فلم انڈسٹری کا حصہ تھے۔