یکی گیٹ،پتنگ سازی کے سامان سے بھرا ٹرک ملزم سمیت پکڑا گیا

25 Jan, 2025 | 10:07 AM

وقاص احمد: یکی گیٹ پولیس کی پتنگ سازی کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن, یکی گیٹ پولیس نے پتنگ سازی کے خام مال سے بھرا ٹرک ملزم سمیت پکڑ لیا.

ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کرنے والا خام مال ہری پور سمیت دیگر اضلاع اور صوبوں میں سپلائی کرتا, یکی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سپلائی کو ناکام بنا دیا.

یکی گیٹ پولیس نے ملزم اعجاز کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا, گرفتار ملزم کے ٹرک سے لاکھوں مالیت کے پتنگیں تیار کرنے والے بانس،گڈی پیپر اور لیوی برآمد ہوئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی سٹی نے ایس ایچ او یکی گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی، ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ انسداد پتنگ فروشی و سازی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں