رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا؟

25 Jan, 2025 | 09:52 AM

ویب ڈیسک:  پاکستانی یوٹیوبز رجب بٹ کے بعد اب ذوالقرنین سکندر  بھی جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے.

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسا کچھ دیکھنے کو ملا جو لوگوں کیلئے غیر متوقع صورتحال سے کم نہ تھا،   اپنے بھائی کی شادی کی تقریب کے دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں یوٹیوبر کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شادی کی تقریبات کے دوران ذوالقرنین کو بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتار کیا گیا اور 7 سے 8گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا .

 درج   مقدمے کے مطابق اُنہیں سلحے کی نمائش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں اُنہیں ضمانت مل گئی ہے۔ اگرچہ  اس اچانک گرفتاری کی وجہ پر جیل سے رہا ہونے کے بعد یوٹیوبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے  اس واقعے پر ناراضی اور غصے کا اظہارکرتے ہوئے اس گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں یوٹیوبر کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے اور میں ان افراد سے لاعلم ہوں جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

ذوالقرنین سکندر کا کہنا تھا کہ،’انہوں نے میرے خلاف جھوٹا ایف آئی آر درج کرایا ہے اور میں جلد ہی اس معاملے پر تفصیل سے بات کروں گا۔’

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یوٹیوبر کے حق میں بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ  یہ  صرف اور صرف کسی نامور شخصیات کی ساکھ کو داغدار کرنا ہے کیونکہ کسی سے بھی ان کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  ذوالقرنین سکندر کی ایک بڑی فین فالوئنگ ہے، ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں اور  یوٹیوب پر 2.18 ملین سبسکرائبرز ہیں، مداح ان کے روزمرہ کے ویلاگز شوق سے دیکھتے ہیں۔ 

مزیدخبریں