ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

شہر لاہور  میں  سورج موندھی آنکھوں سے آسمان پر آپہنچا، شہر کا موسم سرد اور خشک ہے ،ماہرین نے بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جبکہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔لاہور پر فضائی آلودگی کے سائے برقرار ، اے کیو آئی 225 ریکارڈ  ہونے کے بائث باغات کا شہر آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔یو ایس قونصلیٹ 533, عسکری ٹین 386 ، سی ای آر پی آفس 340 , فدا حسین 326 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

 کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے،  سردی کی حالیہ لہر جنوری کے آخر تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مشرق سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، 25 اور 26 جنوری کو کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔

فضائی معیار کے حوالے سے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر موجود ہے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہر کا فضائی معیار مضر صحت قرار دیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کی شدت سے بچنے اور فضائی آلودگی کے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں سیالکوٹ،نارووال، بہاولنگر، بہاولپور ، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

 ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔  گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔