ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن : وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پوسٹ لگانے والا ملزم گرفتار

 پاکپتن : وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پوسٹ لگانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محی الدین: پاکپتن میں پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ، طہٰ امین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیاپر پوسٹ لگائی تھی، تھانہ فریدنگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے  پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر بیہودہ اور توہین آمیز پوسٹ لگانے پر ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے نوٹس لے لیا۔

فریدنگر پولیس نے ملزم طہٰ امین پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔