ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کی آج رہا ہونے والی چار خواتین کے نام سامنے آ گئے

City42, Hostages deal, Israel Hamas conflict, Gaza war, ceasefire in Gaza
کیپشن: حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئی اسرائیلی فوجی، جنہیں 475 روز کی قید کے بعد  25 جنوری 2025 کو رہا کیا جانا متوقع ہے:  ٹاپ (L-R) کرینہ ایریف، ڈینیلا گلبوا؛ نیچ نامہ لیوی اور  لیری الباگ، . (بشکریہ) جنگ بندی کے پہلے دن حماس نے تین سویلین خواتین کو رہا کیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حماس نے جمعے کے روز ان  چار مغوی یرغمالیوں کے نام  اسرائیل کو بھیج دیئے ہیں جنہیں وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے تحت آج  ہفتہ کے روز  رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ توقع ہے کہ اسرائیل اپنی ایک فہرست شائع کرے گا، جس میں چار یرغمالیوں کے بدلے رہا کئے جانے والے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے نام شامل کیے جائیں گے۔

چاروں یرغمالیوں کے  نام 19 سالہ لیری الباگ، 20 سالہ  ڈینیلا گلبوا، 20 سالہ کرینہ ایریف، 20 سالہ اور ناما لیوی ہیں۔

یہ چاروں خواتین آئی ڈی ایف کی اہلکار فوجی ہیں اور انہیں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے زیرقیادت قتل عام کے دوران نہال اوز فوجی اڈے پر آئی ڈی ایف کے سرحد کی نگرانی کرنے والے یونٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

سات اکتوبر کی صبح اس فوجی چوکی سے اغوا کی گئی خاتون نگران فوجیوں کی تعداد چھ تھی۔ ان  میں سے ایک کو بعد میں زندہ بچا لیا گیا تھا، اور دوسری خاتون فوجی کو حماس نے قید کے دوران قتل کر دیا تھا۔ ان کی لاش کو بعد برآمد کیا گیا تھا۔

یرغمال بنائے گئے پانچ باقی ماندہ نگرانی کے فوجیوں میں، اکیس سالہ اگام برجر، وہ واحد شخص ہے جو حماس نے جمعے کو جاری کی گئی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے اندر گھس کر قتل عام کے ساتھ جن ڈھائی سو مردوں، عورتوں اور بچوں کو اغوا کر کے یرغمال بنا لیا تھا، ان میں سے 33 کو جنگ بندی کے پہلے مرحملہ میں رہا  کرنے کا معاہدہ دوحہ مذاکرات مین ہوا تھا، ان میں سے 3 سویلین خواتین کو  جنگ بندی کے پہلے روز رہا کیا جا چکا ہے۔ حماس ہر ہفتے کے روز تین یرغمالیوں کر رہا کرے گی اور یہ سلسلہ جنگ بندی کے آغاز سے 42 دن میں مکمل ہو گا۔ اس طرح 33 یرغمالیوں کی واپسی تک کم از کم چھ ہفتے غزہ میں جنگ بند رہے گی۔

Caption   سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال  IDF کی نگرانی  یونٹ کی خٓتون  فوجیوں کی ایک نامعلوم تصویر، جسے ان کے اہل خانہ نے 16 جولائی 2024 کو  پبلک کیا تھا۔ ان کے پیچھے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی فریم شدہ تصویر ہے۔ بائیں سے: لیری الباگ، اگم برجر، ڈینییلا گلبوا، اور کرینہ ایریف۔ (بشکریہ)

آج متوقع طور پر رہا کی جانے والی ان نگران فوجیوں کے علاوہ، جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا ہونے والی 33 کی اصل فہرست میں سے دو خواتین سویلین اب بھی  یرغمال ہیں: اربیل یہود، 29، اور شیری سلبرمین بیباس، 33۔ اسرائیل نے حماس کو آگاہ کیا تھا کہ اسے توقع تھی کہ یہود - جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ساتھی دہشت گرد گروپ فلسطینی اسلامی جہاد کے پاس ہے - کو اس ہفتے کے آخر میں رہا کردیا جائے گا، تاہم حماس نے جمعہ کو اس کا نام نہیں لیا۔ سویلین خواتین یرغمالیوں کی بجائے فوجی یرغمالیوں کو پہلے رہا کیا جانا اصل جنگ بندی معاہدہ کی وائلیشن ہے تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں آج رہا کی جانے والی چار گوجی خواتین کی پہلے رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔

ان خواتین کے بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں  قید یا حراست میں لیے گئے 180 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اسرائیل میں جمعہ کے روز بھی یرغمالیوں کے  رشتہ داروں نے اپنے عزیزوں کی رہائی کے لئے ھکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  حماس کے زیر حراست باقی تمام اسیروں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے دباؤ جاری رکھیں۔

Caption لیری  الباگ کی مختصر اپیل پر مشتمل ویڈیو کلپ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں حماس نے ریلیز کی تھی، اس وقت جنگ بندی کا معاہدہ فائنل نہیں ہوا تھا۔ اس ویڈیو کلپ کو  حماس کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے غیر اخلاقی ہتھکنڈے کی حیثیت سے دیکھا گیا تھا۔ تاہم یہ دباؤ بالآخر نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

اسرائیل کا اندازہ ہے کہ غزہ میں  90 سے زیادہ باقی یرغمالیوں میں سے تقریباً ایک تہائی یا ممکنہ طور پر نصف کے قریب حماس کے ہاتھوں یا جنگ کے دوران مارے جا چکے ہیں۔

حماس نے ابھی تک اپنے قبضہ میں موجود  زندہ قیدیوں کے بارے میں حتمی تعداد نہین بتائی نہ ہی اپنی قید میں مارے جانے والے یرغمالیوں کے نام ہی بتائے ہیں۔  تاہم توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں کم از کم ان 26 یرغمالیوں کے بارے میں معلومات جاری کی جائیں گی جن کے بارے مین گمان ہے کہ وہ "33 یرغمالیوں کے گروپ" کے بعد جنگ بندی کے دوسرے مرحلہ مین رہا ہو سکتے ہیں۔ دراصل جنگ بندی کے دوسری مرحلہ مین مذاکرات کا آغاز ہی باقی ماندہ زندہ یرغمالیوں کے زندہ ہونے کے شواہد سے ہو گا۔ 

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں غزہ میں اضافی ہیومینیٹرین امداد کے ساتھ اسرائیل کے زیر حراست سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے مجموعی طور پر 33 یرغمالیوں کو بتدریج رہا کر دیا جائے گا۔

Caption سوشل پلیٹ فارم ایکس سے لی گئی اس سکرین کیپچر میں یرغمالی خاتون نامہ لیوی کو   7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں یرغمال بنائے جانے کے فوراً بعد بننے والی ایک ویڈیو میں خون آلود پتلون کے ساتھ  دیکھا گیا۔

فلسطینی انکلیو میں، غزہ کی پٹی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں شہری، شدید تباہ شدہ شمال میں اپنے گھروں کی باقیات میں واپسی کی امید میں، ایک اذیت ناک انتظار کا سامنا کر رہے ہیں۔غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں 47,000 سے زائد فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں حماس کے زیر اثر غزہ کی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہرارکی جنگجوؤں اور عام شہریوں میں فرق نہیں کرتی۔

یہ تنازعہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے شروع ہوا، جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے۔