ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن2024؛ پوسٹل بیلٹ روانہ کر دیئے گئے

Postal Ballot papers, City42, Returning officer, Election commission of Pakistan, Election 2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: عام انتخابات 2024 کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سٹی42 نے حاصل کر لیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں آئیں۔

قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں پوسٹل بیلٹ کے زریعہ ووٹ دینے کے لئے شہریوں کی طرف سے 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں آئیں۔

صوبائی اسمبلیوں کےلیے 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں آئیں۔پنجاب اسمبلی کےلئے 74 ہزار 274 اورسندھ اسمبلی کےلیے 26 ہزار 649 درخواستیں آئیں۔خیبرپختونخواہ سے سب سے زیادہ 81 ہزار 282 درخواستیں آئیں۔بلوچستان سے 60 ہزار 550 درخواستیں آئیں۔

الیکشن کمیشن زرائع  کا کہنا ہے کہ متعلقہ ریٹرننگ افسروں نے پوسٹل بیلٹ کے زریعہ ووٹ دینے کی درخواستیں دینے والے شہریوں کو پوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوا دئیےہیں۔