امیدوار وں کے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر سرکاری اہلکار کی تصویر لگانے کی ممانعت

25 Jan, 2024 | 08:49 PM

باچا خان: الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر سرکاری ملازموں  کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگا سکتا، امیدواروں کا یہ اقدام ضابطہ اخلاق کی شق 27 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ لکھ کر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو اس حوالہ سے کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں