سپریم کورٹ؛ چودھری پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

25 Jan, 2024 | 08:35 PM

ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ 

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہیٰ نے دو قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات اثاثے ظاہر نہ کرنے مسترد کر دیے گئے تھے۔ پرویز الٰہی کی اپیلیں الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھیں۔ پرویز الٰہی نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ 

مزیدخبریں