ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست گزار سلیمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کرے ، الیکشن کمیشن درخواست گزار کی شکایت پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سیلمان اکرم راجہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔ ساتھ ہی استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ،بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے ۔