سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا گیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمائما نے اپیل کی کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق رپورٹ کریں۔
Fake account. Please report https://t.co/TAntjEQj8o
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 25, 2024
واضح رہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔