سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ویٹرن سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
الہی بخش سومرو 97 سال کی عمر میں آج کراچی مین وفات پا گئے۔ وزیراعظم نے مرحوم الہی بخش سومرو کے پسماندگان کے لئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی بلندیِ درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مرحوم الٰہی بخش سومرو کی پاکستان کی سیاست اور پارلیمان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔