(اقصیٰ سجاد)پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار،دکان دار من مانی کرتے ہوئے ہر پھل کے ساتھ دس سے بیس روپے بڑھا کر فروخت کرنے لگے۔شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔
پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں.سفید پوش طبقے کے لئے پھل کا حصول بھی دشوار ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کا اطلاق کرانے میں ناکام ہو گئی۔
سیب سرکاری قیمت 200 ، بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت،کیلا سرکاری قیمت 150 روپے ،بازار میں 220 روپے درجن میں فروخت ہو نے لگے۔ مسمی سرکاری قیمت 110 ، بازار میں 160 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔کینو سرکاری قیمت 175 ،بازار میں 230 روپے درجن میں فروخت ہونے لگے۔پپیتا سرکاری قیمت 200 ،بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔کھجور سرکاری قیمت 480 ،بازار میں 550روپے کلو میں فروخت ہو نے لگی۔ امرود سرکاری قیمت 140، بازار میں 240 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔
پھلوں کی مہنگےداموں فروخت جاری،شہریوں کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے ایکشن لینے کا مطالبہ
25 Jan, 2024 | 03:35 PM