سینئر سیاست دان انتقال کر گئے

25 Jan, 2024 | 02:54 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق  الہٰی بخش سومرو کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث آج کراچی ہوا۔الہٰی بخش سومرو کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں آج رات ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں پر ان کی تدفین ہوگی۔

واضح رہے کہ مرحوم الہٰی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، وہ سینیٹ کے بھی رکن رہے۔ 

مزیدخبریں