وسیم احمد: سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ آج قائم مقام سربراہ پی سی بی ے ملاقات کرینگے اوردورہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں شکستوں کی وجوہات بتائیں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ آج چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سے مل کر اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے اور ان کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے اور اس مٰیں توسیع ہونے کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ بھی ایک دو روز میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے،پی سی بی کے قائمقام چیئرمین شاہ خاور کل قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرینگے اور پی سی بی کے امور چلانے اور چیئرمین کے انتخاب بارے تفصیل سے آگاہ کریں گے۔