ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ بارڈ پریڈ گراؤنڈ توسیعی منصوبہ، ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد لاگت میں مزید 60 کروڑ روپے کا اضافہ

 واہگہ بارڈ پریڈ گراؤنڈ توسیعی منصوبہ، ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد لاگت میں مزید 60 کروڑ روپے کا اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)باب آزادی واہگہ بارڈر کی پریڈ گراؤنڈ کی توسیع کا منصوبہ ،نیسپاک نے منصوبے کا تھری ڈی پلان حکومت کو پیش کردیا۔
نیسپاک کی جانب سے تیار کیے گیے واہگہ بارڈ پریڈ گراؤنڈ کے توسیعی منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد لاگت میں مزید 60 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدمنصوبے پر 3 ارب 10 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اس سے قبل واہگہ بارڈر پریڈ گراؤنڈ کی توسیع پر ڈھائی ارب روپے کا تخمینہ تھا۔

پریڈ گراؤنڈ کے تعمیراتی کام پر ایک ارب 70 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے ،پریڈ گراؤنڈ کے داخلی راستے کے گیٹ پر 43 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سٹنگ ایریا کی تعمیر پر 43 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ویژول اور ساؤنڈ سسٹم پر 32 کروڑ جبکہ دیگر تعمیراتی کاموں پر 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔واہگہ بارڈر پریڈ گراؤنڈ کے توسیعی منصوبے پر ایک اور کنسلٹنٹ بھی اپنا ڈیزائن اور لاگت تخمینہ نگران حکومت کو پیش کرے گا جس کے بعد اصولی منظوری دی جائے گی۔