زاہد چودھری: نگران حکومت کا شعبہ صحت میں ایک اور انقلابی قدم اب سے تمام ٹیچنگ ہسپتال ایچ ایم آئی ایس سے منسلک ہوں گے۔
ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم آرٹیفشل انٹیلی جنس پرمشتمل ہوگا، ری ویمپنگ کے بعد ٹیچنگ ہسپتالوں میں پیپر لیس ورکنگ ہوگی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر ایچ ایم آئی ایس کا حصہ ہوگا۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس سے مریضوں کے بہتر علاج ، ادویات کی درست فراہمی یقینی بنائی جائیگی ،مریض کا پچھلا میڈیکل ریکارڈ اور ٹیسٹ رپورٹس آن لائن چیک ہوسکیں گی اور ہسپتال بدلنے پر بار بار ٹیسٹوں سے نجات مل سکے گی۔
نگران حکومت کا شعبہ صحت میں ایک اور انقلابی قدم
25 Jan, 2024 | 02:19 PM