ویب ڈیسک: امریکا میں خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون ٹیچر نے پہلے پہل 17 سالہ طالب علم کو اپنا نمبر دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر بات چیت ہونے لگی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون ٹیچر کی جانب سے طالب علم کے ساتھ متعدد مرتبہ جنسی تعلق قائم کیے جانے کا انکشاف طالب علم کی پولیس کو شکایت کرنے پر ہوا۔متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ اس کی ہیتھر ہیئر نامی خاتون ٹیچر سے پہلی ملاقات اسکول کے ابتدائی دنوں میں ہوئی تھی جس دوران ہیتھر نے اپنا نمبر خود دیا اور پھر ان کی سوشل میڈیا پر بات چیت ہوئی۔
طالب علم کے پولیس کو دیے گئے بیان کے بعد خاتون کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون ٹیچر کو نابالغ طالب علم کو جنسی فعل کی طرف راغب کرنے پر عمر قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔