ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس ،اہم پی ٹی آئی  رہنما کی شناخت

  عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس ،ایک اور پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس ،ایک اور پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی۔
ملزم خالد گجر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر انسپکٹر میان اسلم نے ملزم خالد گجر کو عدالت میں پیش کیاجہاں پر عدالت نے ملزم خالد گجر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزم کو یکم فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے اس کیس کی  سماعت کی۔اس حوالے سے تفتیشی افسر  نے عدالت سے ملزم خالد گجر کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ، جہاں ان کا کہنا تھا کہ ملزم عسکری  ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے ملزم  کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہےجہاں ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے

Ansa Awais

Content Writer