سابق ایم پی اے کی گاڑی کو حادثہ ، شفیق شیر آفریدی سمیت 4 افراد زخمی

25 Jan, 2024 | 11:21 AM

Ansa Awais

جہانزیب خان:لنڈی کوتل میں سابق ایم پی اے کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا، حادثے میں سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

  گاڑی انتخابی کمپین سے واپس آرہی تھی کہ پاک افغان شاہراہ ملک نادر خان کلی  کے قریب حادثہ ہو گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے، ریسکو 1122 کا کہنا ہے کہ  زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں