پولیس کا سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ،داماد اور نواسہ گرفتار

25 Jan, 2024 | 10:57 AM

Ansa Awais

سید ذوہیب بُخاری:پولیس کا سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، پولیس نے جاوید ہاشمی کے داماد کےبھائی مخدوم زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کرلیا ،خاندانی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد کے باعث پولیس نے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

 ذرائع کے مطابق سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے  چھاپہ مارا ،چھاپہ جاوید ہاشمی کے مخدوم رشید رہائش گاہ پر مارا گیا،جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد کے باعث پولیس نے میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا،پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی اور میرے داماد کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

 پولیس نے جاوید ہاشمی کے داماد اور پی پی 220 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار مخدوم زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کرلیا ہے،زاہد بہار کے بھائی ڈاکٹر شاہد بہار ہاشمی، جاوید ہاشمی کے نواسے قاسم ہاشمی بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں،مخدوم جاوید ہاشمی کے پرسنل اسسٹنٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔
 

مزیدخبریں